نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے 3.32 لاکھ سے زیادہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، فعال کیسوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ 15 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے اس دوران ملک میں جمعرات کو 31 لاکھ 47 ہزار 782 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا اور اب تک 13 کروڑ 54 لاکھ 78 ہزار 420 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 332730 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ،
متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہوگئی۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2428616 ہوگئی ہے اور اس کی شرح 14.93 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 193279 مریض بھی صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 159 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی عرصے میں 2263 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس مرض سے اموات کی تعداد بڑھ کر 186920 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.92 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے۔