کابل، 21 مارچ (ایجنسی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں نئے سال کے موقع پرمنائے جا رہے جشن کے دوران جمعرات کو ایک مذہبی مقام پرسلسلہ واربم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے
کس قسم کے تھے اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن عینی شاہدین نے بتایا کہ كارتے سخی علاقے کےپاس کم از کم تین بار موٹارر داغے گئے۔ افغان عوامی وزارت صحت کے حکام نے دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 23 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔