جموں ، 4 :-جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ڈگوار سیکٹر میں بدھ کے روز پاکستانی رینجرز کی فائرنگ سے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا
’ڈگوار سیکٹر میں آج صبح پاکستانی رینجرز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 ناگا رجمنٹ سے وابستہ 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے‘۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔