جموں، 30نومبر :- جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بدھ اور جمعرات کی نصف شب کو سینٹرل انڈسٹریل ریزرو فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے اپنی بیوی، ساتھی کانسٹیبل اور اس کی بیوی کو ہلاک کردیا ہے۔
مذکورہ کانسٹیبل نے تینوں کو اپنی سروس رائفل کی گولیوں کا نشانہ بنایا
ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ ابرار احمد چودھری نے یو این آئی کو جمعرات کی صبح تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’ہمیں گذشتہ رات قریب دو بجے شالیمار چوک کی این ایچ پی سی کالونی میں واقع سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹرس میں شوٹ آوٹ کی اطلاع موصول ہوئی‘۔