نیویارک/22ستمبر(ایجنسی) نیو یارک سٹی کے ایک گھر میں واقع ڈے کیئر سینٹر (بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز) میں ایک خاتون ملازم نے تین شیر خوار بچوں اور دو لوگوں کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ بعد میں حملہ آور نے خود کی کلائی بھی کاٹ لی جسے زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ نیو یارک سٹی محکمہ پولیس کی ماتحت گشتی ٹیم کے سربراہ جوانٹا ہومز نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کو 52 سالہ خاتون نے 13 دن، 22 دن اور 33 دن کے بچوں کو چاقو سے زخمی کر دیا۔ دو لڑکیوں سمیت تینوں بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">حملہ آور خاتون کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی اس حملے کے پیچھے اس کی منشا کے بارے میں پتہ چل سکا ہے۔ حملہ آور وہاں نرسری میں کام کرتی تھی۔ حملہ آور نے ایک شخص (31) اور ایک عورت (63) کو بھی چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ زخمی شخص شیر خوار بچوں میں سے ایک کا باپ بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے خون آلود چاقو اور ایک گوشت کاٹنے والا چاپڑبرآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت سینٹر میں نو بچے اور ان کے بہت سے والدین موجود تھے۔