باغپت (اترپردیش)/23نومبر(ایجنسی) باغپت کوتوالی علاقے میں کچھ نامعلوم افراد نے چلتی ٹرین میں تین مولویوں کو مبینہ طور پر پٹائی کی. پولیس سپرنٹنڈنٹ باغپت جے پرکاش سنگھ نے جمعرات صبح واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ چہارشنبہ کو رات دہلی سے تین مولوی مسافر ٹرین سے اپنے گاؤں باغپت واپس آ رہے تھے. سنگھ نے بتایا کہ ٹرین میں ان کسی بات پر کچھ نوجوانوں سے تنازعہ ہو گیا. ان نوجوانوں نے ان کی پٹائی کردی اور چلتی چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا.
"Ali Nastaliq", arial, sans-serif; font-size: 16px; background-color: rgb(255, 255, 255);">اس معاملے میں سات نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جے پرکاش نے آج یہاں بتایا کہ باغپت کے چوہلدا گاؤں کی مسجد کے امام گلزار خان اپنے بھتیجے سمیت تین افراد کے ساتھ کل دیر رات دہلی سے شاملی جانے والی سواری گاڑی میں سوار ہوکر اہیڑا گاؤں آرہے تھے۔ٹرین کے اہیڑا اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے جب وہ اترنے کےلئے ٹرین کے دروازے پر آئے تووہاں بیٹھے کچھ سماج دشمن عناصروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کردی۔