نئی دہلی،5 دسمبر :- مشہور 2 جی گھوٹالہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت آئندہ 21 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔
اس معاملہ میں سابق وزیر مواصلات اے راجا اور دراوڑ منیتر كشگم (ڈی ایم کے) کے ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی سمیت کئی ہائی پروفائل صنعت
کار ملزم ہیں۔
شکایت کنندہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنيم سوامی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ عدالت نے معاملہ کی مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا کہ وہ اس معاملہ میں 21 دسمبر کو صبح ساڑھے دس بجے فیصلہ سنائے گی۔