نئی دہلی،20نومبر(ایجنسی)سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو کےسربراہ آلوک ورما کی عرضی پر سماعت 29نومبر تک کےلئے ملتوی کردی ہے۔ مسٹر ورما نے مرکزی حکومت کے اس حکم کو چیلنج کیا ہےجس میں انہیں چھٹی پر بھیج دیاگیا تھا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین ججوں کی ایک بینچ نے کہا،"ہم 29نومبر کواس معاملے میں سماعت کریں گے۔"
مسٹر ورما نے
پیر کو سپریم کورٹ میں سیل بند لفافے میں اپنا جواب داخل کیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا،"ہم نہیں جانتے کہ آپ میں سے کوئی بھی اس سماعت کا حق دار ہے ۔"انہوں نے 29نومبرتک سماعت ملتوی کردی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی ویجیلینس کمیشن نے مسٹر ورما کے خلاف بدعنوانی کے معاملے کی جانچ کرکے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپ دی ہے۔اس کے بعد عدالت نے ان سے اس سلسلے میں اپنا جواب دینے کو کہاتھا اور کل انہوں نے اپنا جواب عدالت کے سامنے پیش کیا۔