: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لاس اینجلس، 13 جنوری (یو این آئی) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل گئی جس کے بعد آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اورصرف 11 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
لاس اینجلس کی
کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے کسی بھی شناخت کی تفصیلات دیے بغیر ہلاکتوں کی ایک فہرست شائع کی ہے ، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق پالیساڈس اور 16 کا تعلق ایٹن سے ہے۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی صرف 11 فیصد تک قابو پایا جا سکا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتوں لگ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ کے تباہ کن آگ کے باعث 24 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔