the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ترواننت پورم:کانگریس لیڈر اور ترواننت پورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آخری بار الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا ہے۔ جمعرات کو ترواننت پورم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، تھرور نے کہا کہ وہ 2024 میں آخری بار الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
تاہم تھرور نے ایک جملہ کے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ یہ سیاست ہے۔ سیاست میں کہا جاتا ہے کہ کبھی لفظ(نیور)نہیں مت کہنا۔
تھرور نے ایک ٹی وی شو میں کہاتھاکہ اگلا الیکشن آخری ہو سکتا ہے۔
 کانگریس لیڈرنے کہا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ آپ کسی بھی لیڈر کو نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔ یہ میری سوچ ہے۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ترواننت پورم کے رکن پارلیمبٹ نے کہا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات ان کے آخری الیکشن ہوسکتے ہیں۔ تاہم تھرور نے اب اس



کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔ میں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلا الیکشن میرا آخری الیکشن ہو سکتا ہے۔
تھرور نے یہ بھی کہاکہ اگر میں ترواننت پورم سے الیکشن لڑوں گا تو میں اسے آخری الیکشن سمجھ کر پورے دل سے لڑوں گا اور لوگوں کیلئے بہترکرنےکی پوری کوشش کروں گا۔
ششی تھرور نے اپنا پہلا الیکشن 2009 میں ترواننت پورم سے لڑا تھا۔ انہوں نے سی پی آئی امیدوار پی رام چندرن نائر کو 95 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد تھرور نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات بھی ترواننت پورم سے جیتے تھے۔
سیاست میں آنے سے پہلے تھرور اقوام متحدہ میں تھے۔ 2006 میں، وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے انتخاب میں ہندوستان سے باضابطہ امیدوار تھے۔ الیکشن میں 7 امیدوار میدان میں تھے۔ تھرور انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.