نئی دہلی، 28اکتوبر یو این آئی) ہندستان اور آسیان کے مابین شراکت داری کے 30ویں سال کے موقع پر 2022کو ہندستان آسیان دوستی کے سال کے طورپر منایا جائے گا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہندستان آسیان چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔کووڈ وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال بھی ہندستان آسیان چوٹی کانفرنس ورچول طریقہ سے منعقد کی گئی۔ اس کی صدارت آسیان کے صدر برونئی سلطان حسن البلقیہ نے کی۔
مسٹر مودی
نے اپنے خطاب میں کہاکہ کووڈ وبا کے باوجود ہم آسیان ہندستان چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے ہی صحیح اس روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ وبا کی وجہ سے ہم تمام کو کئی چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا لیکن یہ چلینجنگ وقت ہندستان۔آسیان کی دوستی کا امتحان بھی رہا۔ کووڈ کی وجہ سے ہمارا آپسی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے رہیں گے، ہمارے لوگوں کے مابین خیرسگالی کی بنیاد رہیں گے۔