اسٹاک ہوم، 04 اکتوبر (یو این آئی/اسپوٹنک) امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پاٹاپوٹین کو درجہ حرارت اور ٹاکٹائل ریسیپٹرز کی دریافتوں پر مشترکہ طور پر طب میں نوبل انعام دیا گیا ہے۔
پیر کو کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اسمبلی نے دونوں
سائنسدانوں کے مشترکہ ایوارڈ کا اعلان کیا۔
اسمبلی نے اطلاع دی کہ ڈیوڈ جولیس نے مرچ سے ملنے والے تلخ اور جلن پیدا کرنے والے مرکب کیپسائسن کا استعمال کرکے جلن محسوس ہونے پراعصابی حصوں میں پائے جانے والے ایک سینسر کی شناخت کی جو جلن کے احساس کا جواب دیتا ہے۔