the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/4ستمبر(ایجنسی) شہر حیدرآباد میں ہوئے دوہرے بم دھماکوں کے معاملہ کے حتمی فیصلہ کوعدالت نے آج سنا دیا ہے۔ چرلہ پلی جیل میں قائم کی گئی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے دو افراد کو مجرم قرار دیا۔ اس معاملہ کے سلسلہ میں جیل میں چارافراد محروس ہیں جن میں سے دو کو مجرم قرار دیا گیا۔عدالت نے اکبر اسماعیل چودھری اورعنیق شفیق سید کو مجرم قرار دے دیا۔ عدالت نے بم رکھنے کی سازش کا بھی خاطی پایا جبکہ عدالت نے پونے سے تعلق رکھنے والے انصار احمد بادشاہ شیخ اورمحمد صادق اسرار کو بری قراردیا۔ حیدرآباد میں ہوئے ان دوہرے بم دھماکوں کے سلسلہ میں چارافراد کے خلا ف معاملہ چلایا گیا تھا جن میں سے عدالت نے دو کو بری قراردیا۔

اگست 2013میں میٹرو پولیٹن سیشن جج کی عدالت نے چار ملزمین کے خلاف الزامات وضع کئے تھے۔ دو ملزمین کی سزا کا اعلان اس ماہ کی دس تاریخ کو کیاجائے گا۔ یہ دھماکے 11سال پہلے شہر حیدرآباد کے گوکل چاٹ بھنڈار اور لمبنی پارک میں کچھ ہی دیر کے وقفہ کے بعد ہوئے تھے ۔ ان دھماکوں میں 42افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے تھے۔ 7اگست کو بحث اور جوابی بحث کی تکمیل کے بعد جج



سرینواس راو نے 27اگست کو اس معاملہ کا فیصلہ مقرر کیا تھا تاہم عدالت نے اس فیصلہ کوموخرکرتے ہوئے 4ستمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا اور آج عدالت نے اس معاملہ کا فیصلہ سنا دیا۔


اس فیصلہ کے موقع پر جیل کے قریب اور شہر کے حساس علاقوں میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ان دوہرے بم دھماکوں کی جانچ تلنگانہ پولیس کے کاونٹر انٹلی جنس شعبہ نے کی تھی اور تین ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ان میں سے بعض مفرور بتائے گئے ہیں۔ ملزمین کے خلاف دفعہ 302(قتل ) اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے ساتھ ساتھ دھماکہ اشیاء کے قانون 145 دلسکھ نگر فٹ اوور برج کے نیچے سے برآمدبموں کے سلسلہ میں یہ الزامات وضع کئے گئے تھے۔ یہ بم پھٹنے سے رہ گئے تھے۔

اکتوبر 2008میں مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے کی جانب سے گرفتار افراد میں یہ افرادشامل ہیں ۔ یہ افراد فی الحال چرلا پلی سنٹرل جیل میں ہیں۔ اس معاملہ کے دوران تقریباً 170گواہوں کی جرح اور جوابی جرح کی گئی تھی ۔ گوکل چاٹ بھنڈار میں ہوئے دھماکے میں 32افراد ہلاک جبکہ ریاستی سکریٹریٹ سے کچھ ہی میٹر کے فاصلے پر واقع لمبنی پارک اوپن ایر تھیٹر میں ہوئے دھماکہ میں مزید 10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دونوں دھماکوں میں 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.