نئی دہلی، 31اکتوبر (ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو تقریباََ ایک دہائی پرانے اترپردیش میں میرٹھ کے ہاشم پورہ قتل عام میں نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے ملزم پرووینشل آرمڈ کونسٹبلری (پی اے سی) کے تمام 16 جوانوں کو قصوروار قرار دیا اور انہیں
عمرقید کی سزا سنائی۔ جج ایس مرلی دھر اور جج ونود گوئل کی بنچ نے کہاکہ جوانوں نے نشانہ بناکر اقلیتی طبقہ کے پچاس لوگوں کو قتل کردیا تھا ۔ ان کے رشتہ داروں کو انصاف کے لئے 31برس تک انتظار کرنا پڑا۔ بنچ نے عرضی کی سماعت کے بعد اغوا، قتل اور ثبوت مٹانے کی تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت تمام جوانوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔