the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 15نومبر(ایجنسی)دارالحکومت کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے 1984 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد پھوٹ پڑنے والے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں قصور وار قرار دئے گئے دو لوگوں کی سزا پر آج یہاں فیصلہ 20نومبر کے لئے محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اجے پانڈے نے جنوبی دہلی کے مہیپال پور علاقے میں رہنے والے ہردیو سنگھ اور اوتار سنگھ کے قتل کے معاملے میں نریش سہراوت اور یشپال سنگھ کو کل قصور وار قرار دیا تھا اور سزا کی مدت کے سلسلے میں سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

سزا کے بارے میں سماعت کے سلسلے میں آج جب قصورواروں کو عدالت کے احاطے سے باہر لے جایا



جارہا تھا تبھی وہاں موجود سکھ فرقہ کے لوگوں نے دونوں قصورواروں پر حملہ کردیا ۔ جس وقت حملہ ہوا اس وقت احاطے میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اکالی دل کے ممبر اسمبلی منجندر سنگھ سرسا نے قصورواروں میں سے ایک کو تھپڑجڑ دیا جس کے بعد ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔


خیال رہے کہ متوفی ہردیو سنگھ کے بھائی سنتوش سنگھ کی شکایت پر یہ معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے شہادت کے فقدان میں اس معاملے کو 1994میں بند کردیا تھا لیکن فسادات کی انکوائری کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیم نے اس معاملے کی دوبارہ تفتیش شروع کی اور اسے انجام تک پہونچایا۔
عدالت نے دونوں کو تعزیرات ہند کی دفعات 302 اور 307سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت قصور وار قرا ردیا ہے ۔ ان دفعات کے تحت قصورواروں کو موت کی سزا یا عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.