: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی۔۔۔۔۔وجے مالیہ، للت مودی، نیرومودی کے نام گھوٹالے کی دنیا میں مشہور ہیں۔ان کے علاوہ صرف ممبئی میں 184ایسے جعلسازوں کی تلاش جاری ہے جوکرڑوں روپے بینکوں سے قرض لیکر فرار ہوئے ۔اس کا انکشاف ممبئی پولیس کے خصوصی شعبے (ای او ڈبلیو) نے کیا۔ آرٹی آئی کارکن جتیندر گھاڈنے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج کل بعض لوگوں
نے امیر بننے کیلئے پیسہ جھٹکو اور پتلی گلی سے نکل جاؤکا فارمولا اپنا رکھا ہے۔اس پر لگام لگانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ 184افراد ایسے ہیں جو اقتصادی جرائم میں مطلوب ہیں۔آرٹی آئی نے واضح کیا کہ 2015سے تاحال 19671کروڑ روپے کی جعلسازی کے معاملات درج کئے جاچکے ہیں۔2015سے فروری2018تک جعلسازی کے 80مقدمات پیش کئے گئے جن میں سے 20قصور وار جبکہ 60کو عدالت نے الزام سے بری کردیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں اقتصادی جرائم کی شرح میں80فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔