the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 24 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،684 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے 37 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 23،077 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 491 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ہونے والوں کی تعداد 4،749 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے



اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک دن میں 778 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد 6،430 پر پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 14 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 283 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 840 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے ۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد میں 2،624 ہو گئی ہے اور مزید نو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.