اسلام آباد ، 12 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو عسکریت
پسندوں کے ذریعہ ہائی جیک کیے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں کم از کم 27 جنگجوؤں کو
ہلاک اور 155 مسافروں کو بچالیا گیا یہ اطلاع بدھ کے روز میڈیارپورٹس میں ملی جیو نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ نو بوگیوں والی یہ ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے خیبر پختو نخواہ میں پشاور جارہی تھی، جب راستے میں اس پر حملہ کیا گیا۔