نیروبی/16جنوری(ایجنسی) کینیا کی دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران تمام حملہ آور مارے گئے۔
کینیا کے صدر نے ہوٹل کے اطراف جاری سرچ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔