ذرائع:
وجئے واڑہ: آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر تممینی سیتارام نے جمعرات کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر اپوزیشن تلگو دیشم پارٹی کے 14 ایم ایل ایز اور وائی ایس آر سی پی کے ایک باغی ایم
ایل اے کو ایک دن کے لیے معطل کردیا۔
فینانس اور قانون سازی کے امور کے وزیر بگنا راجندر ناتھ ریڈی نے اسپیکر کو تجویز پیش کی کہ ٹی ڈی پی ایم ایل ایز کو معطل کردیا جائے کیونکہ وہ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔