: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں سیکورٹی کے مسئلہ پر زبردست ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے 14 ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے جمعرات کو معطل کر دیا گیا اور کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
ایک التوا کے بعد دو پہر دو بجے کا نگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا
گیا اور دوسری التوا کے بعد تین بجے مزید نو ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے ان ارکان نے بدھ کو پارلیمنٹ میں سیکورٹی لیپس کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا تھا۔ دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کا اجلاس ہوا پریزائیڈنگ آفیسر بھرتری ہری مہتاب نے پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی کو بولنے کی اجازت دی۔