: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کابل/4جون(ایجنسی) افغانستان کی راجدھانی كابل میں دہشت گردی کی مذمت کے لئے جمع ہوئے علماء پر پیر کو کئےگئے خود کش حملے میں 14افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی حکام نے یہ اطلاع دی۔ بم دھماکے کا واقعہ کابل کے مغرب میں واقع ایک رہائشی علاقے کے قریب ہوا۔ جائے حادثہ پر اپنے خاندانوں کے ساتھ آئیں خواتین بلک رہی تھیں۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی
تنظیم نے نہیں لی ہے۔ یہ واقعہ آئندہ 20 اکتوبر کو مجوزہ پارلیمانی اور ضلع کونسل کے انتخابات سے پہلے سلامتی انتظامات میں کوتائی کی عکاسی کرتا ہے۔ ملک بھر کے 2000 سے زیادہ مذہبی علما برسوں سے خونریزی کی مذمت کرنے کے لئے اتوارکو لويا جرگا خیمہ میں جمع ہوئے تھے۔ ان علماء نے فتوی جاری کیا تھاجس میں خودکش حملوں کوناجائز قراردیاگیا اوریہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ طالبان جنگجوامن بحال کریں جس سےغیر ملکی فوجیں واپس جاسکیں ۔