لکھنؤ/23فروری(ایجنسی) اتر پردیش کے Bhadohi بھدوہی ضلع میں چوری علاقہ کے روٹہا بازار میں ہفتہ کو ایک دوکان میں ہوئے دھماکہ سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا زبردست تھا کاہ آس پاس کے تین مکان بھی متاثر ہوئے، اہلکاروں نے بتایا کہ کچھا ور لوگوں کے مکانوں کے ملبے میں دبے ہونے کا امکان ہے، راحت بچاؤ کا کام جاری ہے.
آئی جی پیوش شری واستو نے 10 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ پٹاخوں کے بارود سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد چاروں طرف چیخ وپکار مچی ہوئی ہے۔ فی الحال، پولیس واقعہ کی
جانچ میں جٹ گئی ہے۔
یہ دھماکہ پٹاخہ تاجر کے گھر میں ہوا ۔ پورا مکان منہدم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بھدوہی۔ بابت پور سڑک پر چوری علاقہ کے روٹہا گاوں کا باشندہ عرفان منصوری پٹاخوں کو بنانے اور بیچنے کا کام کرتا تھا۔ اس نے اپنے مکان میں ہی پٹاخوں کی دکان کھول رکھی تھی۔ وہیں، مکان کے پچھلے حصے میں قالین کی بنائی کا کارخانہ چلتا تھا۔ اس دوران مکان میں اچانک خوفناک دھماکہ ہو گیا۔
ضلع مجسٹریٹ راجیندر پرساد نے بتایا کہ اس واقعہ میں عرفان( 28 ) سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین لوگ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ میں پڑوسی مدثر کا مکان بھی منہدم ہو گیا ہے۔