the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،18جنوری(ایجنسی)ترنمول کانگریس کی ہفتے کو کولکاتہ میں ہونے والی زبردست ریلی میں 12سیاسی پارٹیوں کے لیڈر حصہ لیں گے۔

ترنمول کے عوامی جلسے کا مقصد لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کو اقتدار سے بے دخل کرنا،وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹانا اور اپوزیشن کو متحد کرنا ہے۔اس زبردست ریلی میں بائیں بازو کی پارٹیوں کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابینرجی کی قیادت میں ہونے والی اس ریلی میں یشونت سنہا،ارون شوری،شتروگھن سنہا،ہاردک پٹیل،جگنیش میوانی وغیرہ لیڈروں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اس ریلی میں 40لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ہدف رکھاگیا ہے۔اس کے لئے چار لاکھ لوگ پہلے ہی



کولکاتہ پہنچ چکےہیں۔اس کے علاوہ کئی اہم لیڈر بھی پہنچ گئے ہیں اور جمعہ کو سبھی لیڈروں کے یہاں پہنچنے کی امیدہے۔


ریلی میں کانگریس سے ملکارجن کھڑگے ،ابھیشیک منوسنگھوی،سماجوادی پارٹی سے اکھیلیش یادو،بہوجن سماج پارٹی سے ستیش مشرا،راشٹریہ جنتا دل سے تیجسوی یادو،راشٹریہ لوک دل سے اجیت سنگھ اور جینت چودھری،لوکتانترک جنتا دل سے شردیادو،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے شرد پوار،تیلگودیشم پارٹی سے چندربابو نائیڈو،جنتا دل سیکولر سے ایچ ڈی کمارسوامی،سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا،نیشنل کانفرنس سے فارق عبداللہ،عمر عبداللہ ،عام آدمی پارٹی سے اروند کیجریوال،ڈی ایم کے سے ایم کے اسٹالن وغیرہ حصہ لیں گے۔یہ سبھی لیڈر اسٹیج پر موجود رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلی کی کامیابی سے اپوزیشن متحد ہوگا اور بی جےپی کو الیکشن میں ہرانے کےلئے حکمت عملی تیار کی جائےگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.