بارہ بنکی۔ اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سات افراد کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کرا دیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کو اندیشہ تھا کہ صبح ہوتے ہی سیاسی پارٹیاں اس کو مسئلہ بنا کر دھرناو مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان پوسٹ مارٹم کراکر لاشوں کو اہل خانہ کے حوالہ کر دیا گیا ۔
right;">
پوسٹ مارٹم کے بعد بسرا محفوظ کر لیا گیا ہے۔ دیر رات تک افسر ان پولیس فورس کے ساتھ ان کے گھروں پر تعینات تھے، تا کہ سیاسی پارٹیاں صبح اس کو ایشوز نہ بنا سکیں۔
دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2008 میں بھی زہریلی شراب پی کر 3 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بقیہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔