the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

گجرات:گجرات میں 108 مزاروں کوتوڑدیا گیا ہے اور یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔گجرات کے وزیر داخلہ ہرش شنگھوی نے اسمبلی میں یہ بات کہی۔ سنگھوی نے کہا کہ حکومت سازش کے تحت ہونے والی کسی بھی تجاوزات کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کرتی رہے گی۔ 1 گھنٹہ 40 منٹ کی تقریر میں گجرات کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے گجرات میں حکومت کا بلڈوزر چلے گا۔
ہوم اور ٹرانسپورٹ محکموں کے بجٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران سنگھوی نے کہا کہ دادا (چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل) کا بلڈوزر گجرات کے کونے کونے میں گھوم رہا ہے۔ یہ بلڈوزر کہاں جائے گا کوئی نہیں جانتا۔ گجرات کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائی اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ کوئی



مندر یا عبادت گاہ کسی سازش کے تحت نہ ہٹائی جا سکے۔
سنگھوی نے مزید کہا کہ بھوپیندر پٹیل کی حکومت ریاست میں مندروں کو بچانے کے لیے پراعتماد ہے۔ دادا کا یہ بلڈوزر 20 فٹ چوڑی سڑک اور 80 میٹر چوڑی سڑک میں داخل ہو سکتا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ دادا کابلڈوزر سازش کے حصہ کے طور پر تجاوزات کو منہدم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
سنگھوی نے کہا کہ معلوم نہیں اتنے مزارات کیسے بنے۔ جوناگڑھ کے اپرکوٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں معلوم کہ یہاں کب اور کتنے مزار بنے۔ گجرات میں مجموعی طور پر 108 مزارات کوتوڑدیاگیا ہے اور ریاستی املاک کو تجاوزات سے آزاد کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ سومناتھ کے آس پاس کی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.