ذرائع:
حیدرآباد:سی آئی ڈی حکام نےفرضی پاسپورٹ اسکام میں اب تک 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن حکام نے حال ہی میں نظام آباد سے ایس بی اے ایس آئی لکشمن کو گرفتار کیا ہے، انہوں نے حال ہی میں پرنب کو گرفتار کیا ہے جو عادل آباد میں پاسپورٹ سیوا کیندر میں پوسٹل اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ فرضی پاسپورٹ کیس میں ملوث افراد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
نشاندہی کی گئی ہےکہ اب تک سری لنکا سے تعلق رکھنےوالے 65 افراد کو فرضی دستاویزات کے ذریعے پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔بتایاجارہاہےکہ یہ تمام افراد غیر
قانونی تارکین وطن ہیں۔ سی آئی ڈی نے تفصیلات پاسپورٹ اور امیگریشن کے حکام کے حوالے کر دیں۔
واضح رہے کہ سی آئی ڈی حکام نےفرضی پاسپورٹ کیس میں تحقیقات تیز کردی جس نے ریاست میں سنسنی پیدا کردی ہے۔فرضی سرٹیفکیٹ سے پاسپورٹ بنانے کے معاملے میں پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ایس آئی لکشمن، جو نظام آباد ضلع میں مکلور اور نیوی پیٹ اسپیشل برانچ کے انچارج ہیں، کو سی آئی ڈی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لئے لکشمن کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ پولیس نے اسی معاملے میں بھیمگل کے ایجنٹ کو گرفتار کیاہے۔