بیجنگ/ جنیوا/ نئی دہلی،20 مارچ (یواین آئی)دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس سے 807 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے متاثروں کی اب تک 10,029 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 25371 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 245192 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کرونا وائرس سے متاثر کچھ چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس سے پہلے کرناٹک، دہلی اور
مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔
وزارت صحت نے جمعہ کی شام بتایا کہ ملک میں کرونا کے 223 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 191 مریض ہندوستان میں ہیں جبکہ 32 غیر ملکی شہری ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثر 23 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن ابھی بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ چین میں 80967 لوگوں کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3248 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔