ڈھاکہ،20اکتوبر:-بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر پھنسے دس ہزار روہنگیا تارکین وطن کو بنگلہ دیش میں داخلہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
امریکہ کے انٹر سیکٹر کوارڈی نیٹر گروپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ تقریباً10-15ہزار تک روہنگیا سرحد پر پھنسے ہوئے
ہیں،لیکن بنگلہ دیش نے یہ کہہ کر انہیں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا کہ کیمپوں میں جگہ نہیں ہے۔
بنگلہ دیش سیکورٹی فورس کے کمانڈر میجر اقبال احمد نے کل کہا کہ سرحد پر تقریباً 10ہزار لوگ پھنسے ہوئے تھے انہیں سرحد کے اندر داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔