: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں پرتشدد حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور کئی دوسرے طلباء بھی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور چٹاگانگ ، راجشاہی، سلہٹ
اور کھلنا میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن ہندوستانی شہریوں کی بنگلہ دیش میں حالیہ پیش رفت کے بعد وطن واپسی میں مدد کر رہے ہیں۔ مقامی حکام کے ساتھ تال میل میں ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشنز کے ذریعے ہندوستان بنگلہ دیش بین الا قوامی سرحد کے ساتھ سرحدی کراسنگ پوائنٹس تک محفوظ سفر کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔