نئی دہلی/24ڈسمبر(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں 100 روپے کا ایک یادگار سکہ جاری کیا.
پارلیمنٹ کی انیکسی میں ایک پروگرام میں وزیر ثقافت مہیش شرما کی موجودگی میں مسٹر مودی نے یہ سکہ جاری کیا۔اس موقع پر مسٹر واجپئی کے ساتھ کافی طویل عرصے تک رہنے والے ان کے ساتھ اور سینئر بی جےپی لیڈر لال کرشن ایڈوانی ،لوک سبھا سمترا مہاجن ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،پارٹی کے صدر امت شاہ اور مسٹر واجپئی کے لواحقین بھی موجودتھے۔ان کی سالگرہ 25دسمبر یعنی منگل کو 146146گڈ گورننس دن145145کے طور پر منایا جائےگا۔
گزشتہ سال وزارت خزانہ نے سوروپے کےنئے سکے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کی تھی۔
اس سکے کا وزن 35گرام اور نصف قطر 2.2سینٹی میٹر ہوگی۔یہ 50فیصد
چاندی ،40فیصد تامبا،پانچ فیصد نکل اور پانچ فیصد جستے کا بنا ہوگا۔
اس سکے کے فرنٹ میں اشوک ستون ہوگا جس کے نیچے 'ستیے میتو جیتے'لکھا ہوگا۔سرکل پر بائیں طرف 'بھارت'اور داہنی طرف انگریزی میں 'انڈیا' لکھا ہوگا۔اشوک ستون کے نیچے روپے کا علامتی نشان اور انگریزی کے نمبر میں '100'لکھا ہوگا۔
سکے کے پیچھے کی طرف مسٹر واجپئی کی تصویر ہوگا۔اوپر کے سرکل پر دائیں طرف دیوناگاری میں اور دائیں طرف انگریزی میں'اٹل بہاری واجپئی 'لکھا ہوگا۔
سرکل کے نچلے حصے میں انگریزی میں '1924'اور '2018'لکھا ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر واجسپئی کی پیدائش 25دسمبر 1924کو ہوئی تھی اس سال 16دسمبر کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔