the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 18 جون (یو این آئی) اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو اعتماد میں لینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اگنی ویروں کے پہلے بیچ کو سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز کی بھرتی میں عمر کی بالائی حد میں پانچ سال اور اس کے بعد کے بیچوں کے لیے تین سال کی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت سال 2022 کے اگنی ویروں کی بھرتی میں امیدواروں



کو عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی جائے گی ۔ وزیر داخلہ کے دفتر کی جانب سے ہفتے کو کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا’’ وزارت داخلہ نے سنٹرل پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد آسامیاں مختص کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے‘‘ ۔
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا’’ وزارت داخلہ نے پولیس فورس اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے اگنی ویروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں تین سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے لیے یہ رعایت پانچ سال کی ہوگی ‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.