ذرائع:
دہلی - ہریانہ سرحد پر واقع شمال مغربی دہلی کے کٹیورا گاؤں کے باشندوں نے اتوار کو ایم سی ڈی انتخابات کا صفر فیصد ووٹنگ کے ساتھ بائیکاٹ کیا۔
گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا کیونکہ گاؤں میں کئی سالوں سے کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ گاؤں کے تین پولنگ اسٹیشنوں میں تقریباً 3,150 ووٹرز ہیں اور یہ ننگل ٹھکراں میونسپل وارڈ کا حصہ ہیں۔