ایس سی ۔ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کی مخالفت میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔الگ الگ ریاستوں سے تشدد کے واقعات کی خبریں آ رہی ہیں۔اس دوران مدھیہ پردیش کے مرینہ میں احتجاجی مظاہرے میں زخمی ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔پنجاب،یوپی ،راجستھان،بہار،اور مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر مظاہرین نے ٹرینیں روک دی ہیں اور ہائی وے جام کر دیاہے۔بند کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کے
خدشے کے مد نظر فوج اور نیم فیجی دستوں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔کیونکہ پنجاب میں دلت آبادی ہے۔ایسے میں یہاں بند کا سب سے زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔اس لئے ریاست کے تمام اسکولوں اور پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو بند رکھا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو شام 5 بجے سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔تاکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ کو بڑھاوا نہ ملے۔سی بی ایس ای نے ریاست میں آج ہونے والی 10ویں اور 12ویں کے امتحان رد کر دیا ہے۔