سرینگر 2 فروری :- وادی کشمیر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے تیئں یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے علیحدگی پسندوں کے
’شوپیاں چلو‘ کے اعلان کے پیش نظر آج وادی میں تمام ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہیں۔
ریلوے کے ایک سینئر افسر نے يو این آئی
کو بتایا ’گزشتہ شب پولیس کی جانب سے ٹرینوں کی معطلی کی تازہ سفارش کے بعد وادی کشمیر سے ہوکر گزرنے والی تمام ٹرینوں کو ہم نے ملتوی کر دیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر شمالی کشمیر میں بڈگام-سری نگر سے بارہمولہ لائن اور جنوبی کشمیر میں سرینگر-اننت ناگ-قاضی گنڈ سے لے کر جموں کے بانہال کے درمیان تمام ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔