سری نگر ، 5 مارچ :- جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پیر کے روز معطل کردی گئیں۔
یہ خدمات جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گذشتہ شام پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں ایک جنگجو
اور تین عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کشمیری علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی ’کشمیر بند‘ کی کال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی ہیں۔
تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ مقامی جنگجو کے ساتھ مارے گئے دیگر تین لوگ جنگجوؤں کے اعانت کار تھے۔