سری نگر، 24نومبر :- وادی کشمیر میں جمعہ کے روز متعدد مقامات پر ٹیلی ویژن جرنلسٹ روہت سرداناکے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مذکورہ جرنلسٹ نے گذشتہ روز پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی دختر حضرت فاطمہ زہرا (رض)، زوجہ حضرت
عائشہ صدیقہ (رض) اور حضرت مریم کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔
وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں المہدی فاؤنڈیشن کے درجنوں اراکین نے پولیس تھانہ بڈگام کے باہر جمع ہوکر روہت سردانا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔