the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22 نومبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے 129 ضلعوں میں شہری گیس تقسیم اسکیموں کی آج بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گیس پر مبنی معیشت کے سبھی جہتوں پر دھیان مرکوز کررہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے یہاں وگیان بھون سے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعہ ایک ساتھ ان اسکیموں کی بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ "ہمارے شہروں نے گیس پر مبنی معیشت کی طرف کیسے مضبوط اقدامات کئے ہیں۔ یہ اس کی ایک شاندار تصویر ہے۔ حکومت گیس پر مبنی معیشت کے لئے سبھی جہتوں پر دھیان مرکوز کررہی ہے۔ ملک میں گیس انفراسٹرکچر کو



مستحکم کرنے کے لئے ایل این جی ٹرمنلوں کی تعداد بڑھانے، قومی گیس گرڈ اور شہری گیس تقسیم نٹ ورک پر ایک ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ ان اسکیموں کی الاٹمنٹ شہری گیس تقسیم کے نویں مرحلے کی نیلامی کےتحت کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ جب شہر میں گیس پہنچتی ہے تو وہاں ایک نئی فضا قائم ہوتی ہے۔ اس شہر میں گیس پر مبنی صنعتوں کو قائم کرنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پائپ کے ذریعہ براہ راست لوگوں کے گھروں میں پہنچنے والی گیس لوگوں کی زندگی آسان بناتی ہے۔ پائپ بچھانے کے کام سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.