واشنگٹن4 دسمبر:- امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے پاکستان کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ اپنی ملکی حدود میں دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانوں کو ختم نہیں کرتا تو امریکا از خود انہیں تباہ کرنے کا ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
پومپیو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانوں کی وجہ سے امریکہ، افغانستان
میں وہ نہیں کر پا رہا جو اسے کرنا چاہیے۔
کیلیفورنیا کے سیمی میں ریگن نیشنل ڈیفینس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب امریکہ کے وزیر دفاع جیمس میٹس آج [پیر] ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جس میں افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر پاکستان سے تعاون کے حوالے سے بات کی جائے گی۔