ذرائع:
نئی دہلی:مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے ہیش آج سبھی ریاستی حکومتوں سے احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کامشورہ دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، لیکن پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مرکزی وزیرنےنئی دلی میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ورچوئل طریقے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقدکی۔ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی
صدارت منعقد ہونے والی میٹنگ کا اہتمام صحت سے متعلق سہولیات اور خدمات کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں منڈاویہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی بیماری سے نمٹنے کی خاطر سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام
علاقوں کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔ انھوں نے ہر تین مہینے میں سبھی اسپتالوں سے ماک ڈرل کرنے کیلئے کہا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ مکمل حکمرانی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ انھوں نے نگرانی میں اضافے اورلوگوں کے ساتھ موثر رابطہ بڑھانے پر بھی زور دیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے مطلع کیا کہ اِس وقت کووڈ19 سے متاثرہ 2 ہزار 300 سے زیادہ معاملات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے کےدوران ملک میں 16 اموات ہوئی ہیں۔ میٹنگ کے دوران سبھی ریاستوں کے نمائندوں نےاپنے متعلقہ ریاستوں میں تیاری کے سلسلے میں تفصیلات پیش کیں۔حال ہی میں انفلوئنزا اور کووڈ 19 جیسی سانس کی بیماری میں اضافے کے تناظر میں اِس میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔