قاہرہ، 25 جولائی (ایجنسی) اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے ٹورنٹو میں اتوار کو ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری لی ہے، جس میں دولوگوں کی موت ہوگئی تھی اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
داعش کی
نیوز ایجنسی اعماق نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
ایجنسی کے مطابق داعش کے ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ "حملہ آور داعش کا سپاہی تھا اور اس نے اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے"۔