: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،18نومبر(یواین آئی)اپوزیشن نے جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیر داخلہ سے بیان دینے اور لوک سبھا اسپیکر سے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے ایوان میں انہیں بلوانے کی اپیل کی وقفہ سوال میں اس معاملے کے سلسلے میں ہنگامہ کرنےو الے اپوزیشن کے لیڈروں کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر میں اپنی بات رکھنے کا موقع دیا کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پانچ اگست کو وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا تھا کہ ریاست کے سابق وزیراعلی اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ حراست میں نہیں ہیں ،ان کی صحت خراب ہے۔لیکن سچ یہ ہے کہ وہ 108دن سے
حراست میں ہیں۔یہ کیسی ناانصافی ہے اور کیا یہ ظلم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر عبداللہ اور مسٹر پی چدمبرم کو ایوان میں لایا جائے،انہیں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کاحق ہے مسٹر چودھری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہم کشمیر جائیں۔مسٹر راہل گاندھی کو ہوائی اڈے پر روک لیاگیاتھا لیکن روپ سے کچھ ’کرائے کے ٹٹو‘کو لاکر کشمیر گھمایا گیا۔یہ ہندوستان کے سبھی ارکان پارلیمنٹ کی توہین ہے۔حکومت کہتی ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن حکومت ہی بین الاقوامی سطح پر اس کی تشہیر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپریشن کردیا ہے اور مریض مرچکا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ اس پر تفصیل سے بحث ہو۔‘‘