سری نگر، 14 دسمبر :- وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت تین روز بعد بحال کردی گئی ہے۔
مختلف مقامات پر برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پسیاں
گرآنے کے بعد اس اہم شاہراہ کو 11 دسمبر کی سہ پہر چار بجے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔
تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ کو بدستور بند رکھا گیا ہے۔