سری نگر ، 15 اگست:- وادی کشمیر، جموں اور لداخ خطوں میں منگل کے روز سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ ملک کے 71 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
یہ تقریبات کسی
ناخوشگوار واقعہ کے بغیر پرُامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں۔
وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہوئی جہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پرچم کشائی کی۔