the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 20 مارچ (یواین آئی)ملک کے سب سے وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ونے شرما ، مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کو جمعہ کی صبح 5.30 بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
مجرموں کی پھانسی کو ٹالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے بعد ، سپریم کورٹ نے بھی جمعرات اورجمعہ کی آدھی رات کو نربھیامجرموں کو پھانسی دینے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ، جس کے بعد اب نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی



دے دی گئی۔
پھانسی کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونےپر فخر ہے۔ سات سال پہلے پیش آنے والے اس واقعہ سے لوگ اور پوراملک بے حدشرمندہ تھا ، لیکن آج انصاف دیا گیا ہے۔
نربھیا کے والد نے بتایا کہ انہیں دیر سے انصاف ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے باپ بننے کا فرض نبھایا ہے۔ انصاف کے لئے در در ٹھوکر کھائی لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.