نئی دہلی/13جولائی(ایجنسی) آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این کرن کمار ریڈی اپنے کئی حامیوں کے ساتھ جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔
کانگریس پارٹی کے سربراہ مسٹر راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں مسٹر ریڈی نے کہا کہ کانگریس میں ان کی گھر واپسی ہوئی ہے اور ان کے لئے یہ خوشی کا موقع ہے۔ اپنے حامیوں کے ساتھ آج وہ مسٹر گاندھی سے ملے اور کہا کہ وہ خود کو پارٹی کے لئے پوری طرح وقف کردیں گے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
کانگریس میں واپسی کی وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو نہیں نبھارہی ہے اور کانگریس مسٹر گاندھی کی قیادت میں تیلگو لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہیں مسٹر گاندھی پر پورا اعتماد ہے کہ وہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی عوام کے مفادات کی لڑائی لڑیں گے اس لئے وہ کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ مسٹر ریڈی غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیراعلی اور اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر ریڈی کانگریس چھوڑ کر وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔