نئی دہلی،18جنوری:-تریپورہ میں اسمبلی انتخابات 18فروری کو اور میگھالیہ اور نگالینڈ میں 27فروری کو ہوں گے۔
جبکہ تینوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی تین مارچ کو ہوگی۔
style="text-align: right;">
چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا،اس کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق فوری طورپر نافذ ہوگیاہے۔