: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنتاپلی:آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے آج الوری سیتاماراجو ضلع کے چنتا پلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرجگن موہن ریڈی نےپہلے سے لوڈ شدہ مواد کے ساتھ بائیجوس ٹیبز کی مفت تقسیم کی۔چیف منسٹر ہیلی کاپٹر سے چودوپلی پہنچے۔ وہاں سے وہ بذریعہ سڑک چنتاپلی روانہ ہوئے۔ سب سے پہلے انہوں نے مقامی ٹرائبل ویلفیئر بوائز آشرم اسکول کا دورہ
کیا۔بعد میں انہوں نےطلباء کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقع پر آندھراپردیش حکومت کی جانب سے ریاست میں8ویں جماعت میں زیرتعلیم 4.34لاکھ طلباء اورٹیچروں سمیت 9.52لاکھ مفت ٹیبس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔چنتاپلی میں 620 کروڑروپئے کی لاگت سے یہ باوقار پروگرام شروع کیاگیا۔بتایاجارہاہےکہ مفت ٹیب تقسیم پروگرام آئندہ 10دنوں تک جاری رہے گا۔اس ٹیب میں صرف تعلیم سے متعلق مواد رہےگا۔