the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
رائے پور، 25 دسمبر(ایجنسی) چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں منعقد پروقار تقریب میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی قیادت میں بنی کانگریس حکومت کےنو وزراءکو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
محترمہ پٹیل نے پولیس پریڈ میدان پر منعقد تقریب میں مسٹر رویندر چوبے ،پریم سائے سنگھ،محمد اکبر،کباسی لکھما،شیو ڈہیریا،محترمہ انیلا بھیڑیا ،جے سنگھ اگروال ،گرورودر کمار اور اومیش پٹیل کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔

مسٹر بگھیل نے 17دسمبر کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیاتھا۔اسی دن مسٹر بگھیل کے علاوہ مسٹر ٹی ایس سنگھ دیواور تامردھوج ساہو نے کابینہ کے وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ آج کل نو وزرا نے حلف لیا۔اسی طرح چھتیس گڑھ کابینہ میں وزیراعلی کے علاوہ 11وزرا شامل ہوگئے ہیں۔طے شدہ ضوابط کے مطابق اب وزیر کا صرف ایک عہدہ خالی ہے۔90 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے 68سیٹوں پر شاندار



جیت حاصل کر کے پندرہ برسوں بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔


بگھیل کابینہ میں وزیر کے طورپر حلف لینے والی انیلا بھیڑیا واحد خاتون وزیر ہیں۔حلف برداری تقریب گیارہ بجے شروع ہوکر ساڑھے گیارہ بجے تک چلی۔آج کے حلف بردار پروگرام میں سینئر کانگریس لیڈر اور افسران بھی موجود تھے۔
کابینہ کی تشکیل میں ذات پات کے اعتبار سے توازن قائم کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔درج فہرست ذات ،درج فہرست ذات قبائل اوردیگر پسماندہ طبقات کے اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔عام اور دیگر ذات کے لوگوں کو بھی وزیر کا عہدہ دیاگیا ہے۔کوردھا سےرکن اسمبلی محمد اکبر کابینہ میں واحد مسلم نمائندے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بگھیل ،ریاست کے پارٹی انچارج پی ایل پنیا اور دیگر سینئر لیڈر موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.