کیلیفورنیا، 9 جنوری (ذرائع) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدید ہوتی جا رہی ہے۔ آگ کا دائرہ ہر لمحہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جنگلوں میں آگ منگل (7 جنوری) کو لگی۔ کم از کم چھ جنگل تب سے جل رہے ہیں۔ آگ نے 17 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے مکانات اور کاروبار کو تباہ کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب تک 1900 عمارتیں جل کر راکھ
ہو چکی ہیں۔ 28 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ہالی ووڈ پر بھی خطرہ منڈرا رہا ہے۔ آگ اتنی تباہ کن ہے کہ اس سے ہالی ووڈ کے کئی ستاروں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا گھر بھی خالی کرا یاجاچکا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس امریکہ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہاں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ یہاں لگنے والی آگ اب تک کی سب سے بڑی آگ ہے۔